ڈائریکٹر جنرل سمیر احمد سید

شہریوں کو ریلیف دینے کے لئے عدالتی احکامات پر ان کی روح کے مطابق عمل کیاجائے،سمیر احمد سید

لاہور(عکس آن لائن) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سمیر احمد سید نے ہدایت کی ہے کہ شہریوں کو ریلیف دینے کے لئے عدالتی احکامات پر ان کی روح کے مطابق عمل کیاجائے۔معزز عدالتوں کی طرف سے کسی فریق کا موقف سن کر اس پر فیصلہ کرنے اور سپیکنگ آرڈر پاس کرنے کے بارے میں دی جانے والی ہدایات پر دیئے گئے وقت میں عمل درآمد کیاجائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ سپیکنگ آرڈر جاری کرنے کے بارے میں زیر التوا تمام کیسوں پر ایک ماہ کے اندر اندر فیصلہ کیاجائے۔

وہ ہائی کورٹ ڈائریکشنز کیسز پر عمل درآمد کی صورت حال کاجائزہ لینے کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرر ہے تھے۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیڈکوارٹرز فارقلیط میر،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہاﺅسنگ کنور اعجاز خلیق رزاقی، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اربن پلاننگ رانا ٹکا خان،چیف میٹروپولیٹن پلانر سیدندیم اختر زیدی،چیف ٹاﺅن پلانر طارق محمود،ڈائریکٹر لاءعبدالرزاق اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ڈائریکٹر جنرل نے ہدایت کی کہ شہریوں کا موقف سننے کے لئے ایسی سماعتوں کے موقع پرتمام قانونی تقاضے پور ے کئے جائیں۔فریقین کو باقاعدہ نوٹس جاری کرکے سماعت کے لئے طلب کیاجائے اور ایسے نوٹسز کا ریکارڈ رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ فریق کی داد رسی ترجیحی بنیادوں پر کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں