میرے پاس تم ہو

شہرہ آفاق ڈرامہ سیریل ”میرے پاس تم ہو ”دوبارہ سے نجی ٹی وی سے آن ائیر

لاہور( عکس آن لائن)اداکار ہمایوں سعید ،عائزہ خان او رعدنان صدیقی کی شہرہ آفاق ڈرامہ سیریل ”میرے پاس تم ہو ”دوبارہ سے نجی ٹی وی سے آن ائیر ہو گی ۔ تفصیلات کے مطابق رائٹر خلیل الرحمان قمرکی لکھی ہوئی کامیاب ڈرامہ سیریل ”میرے پاس تم ”جس میں ہمایوں سعید ، عائزہ خان اور عدنان صدیقی نے مرکزی کردارنبھائے تھے اور مذکورہ ڈرامہ سیریل انتہائی مقبول ہوئی تھی ۔اب اس ڈرامے کو دوبارہ نجی ٹی وی سے آن ائیر کر دیا گیا ہے ۔اس ڈرامے کے ایک ڈائیلاگ دو ٹکے کی عورت کی وجہ سے رائٹر خلیل الرحمان قمرکوشدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑاتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں