لاہور (عکس آن لائن ) اسٹیج کی معروف اداکارہ صائمہ خان نے کہا ہے کہ شہرت کی بلندیوں کا سفر مسلسل محنت سے ہی طے کیا جا سکتا ہے ،مجھے شوبز کے میدان میں جس طرح عزت اور مقام ملا اب اس سے زیادہ کی خواہش بھی نہیں ۔ ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شوبز کی دنیا میں جب اپنے کیریئر کا آغاز کیا تو میرے خواب میں بھی نہیں تھا کہ شہرت کی ان بلندیوں پر پہنچوں گی جو کسی بھی اداکارہ کا خواب ہوتا ہے اور خدا کا شکر ہے کہ میری کامیابیوں کا سفر جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میری نئی آنے والی اداکارائوں کو صرف ایک ہی نصیحت ہے کہ وہ محنت کو اپنا شعار بنائیں تو ایک دن کامیابی خود ان کے دروازے پر دستک دے گی ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- یوسف رضا گیلانی کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ ، صدر سید ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ اور دیگر کے انتقال پر اظہار ِتعزیت
- ایل این جی کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا
- خدمات کی برآمد میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیاد پر1 فیصد،درآمد میں 21 فیصداضافہ ہوا،ادارہ شماریات
- کچے کے ڈاکوں سے لڑنے کیلئے سندھ حکومت ہتھیار خریدے گی، شرجیل میمن
- تحریک انصاف کا ہتک عزت قانون کیخلاف عدالت جانے کا اعلان