لاہور (عکس آن لائن) اسٹیج کی معروف اداکارہ صائمہ خان نے کہا ہے کہ شہرت کی بلندیوں کا سفر مسلسل محنت سے ہی طے کیا جا سکتا ہے ،مجھے شوبز کے میدان میں جس طرح عزت اور مقام ملا اب اس سے زیادہ کی خواہش بھی نہیں ۔ ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شوبز کی دنیا میں جب اپنے کیریئر کا آغاز کیا تو میرے خواب میں بھی نہیں تھا کہ شہرت کی ان بلندیوں پر پہنچوں گی جو کسی بھی اداکارہ کا خواب ہوتا ہے اور خدا کا شکر ہے کہ میری کامیابیوں کا سفر جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میری نئی آنے والی اداکارائوں کو صرف ایک ہی نصیحت ہے کہ وہ محنت کو اپنا شعار بنائیں تو ایک دن کامیابی خود ان کے دروازے پر دستک دے گی ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چائنا میڈیا گروپ اور رینمن یونیورسٹی آف چائنا کے اشتراک سے ایک جرنلزم کالج قیام
- حب الوطنی چینی قومی جذبے کی بنیاد ہے، چینی صدرط
- دستاویزی فلم “بحیرہ جنوبی چین میں دھند میں نیوی گیشن کی سچائی”کی لانچنگ
- چین نے اصلاحات کے ذریعے اپنی ترقی حاصل کی ہے ، چینی میڈ یا
- آسمان میں لکھی چین کی میری کہانی ” کی خصوصی تقریب کا امریکہ میں انعقاد