جمشید اقبال چیمہ

شہبازشریف کھلی آنکھوں سے وزیر اعظم بننے کے خواب دیکھ رہے ہیں’ جمشید اقبال چیمہ

لاہور(عکس آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ ان ہائوس تبدیلی آرہی ہے اور نہ حکومت کہیں جارہی ہے ،اپوزیشن صرف اپنا دل بہلانے کا سامان کر رہی ہے ، شہباز شریف کھلی آنکھوں سے وزیر اعظم بننے کے خواب دیکھ رہے ہیں لیکن بڑا بھائی اور بھتیجی ان کے خواب کو چکنا چور کر دیتے ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں اس وقت نہ صرف واضح تقسیم ہے بلکہ اسے قیادت کے بحران کا بھی سامنا ہے ،اپوزیشن جماعتوں کو صرف ”چوری ”کھانے سے غرض ہے انہوں نے کبھی بھی عوام کیلئے جدوجہد نہیں کی ۔ بطور اپوزیشن مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کا کردار سب کے سامنے ہے ،پارلیمنٹ میں ملک کی بہتری کیلئے تجاویز دینے کی بجائے صرف اپنی کرپشن بچانے کا واویلا کیا جاتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ عوام کو مشکلات کی دلدل میں دھکیلنے کے ذمہ دار ہیں وہی آج مگر مچھ کے آنسو بہا رہے ہیں ، اصل میں اپوزیشن بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور اسے سمجھ ہی نہیں آرہی کہ اس نے کس سمت میں جانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان جیسے جیسے مشکلات اور چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اپنے عزم اور ولولے کا اظہار کرتے ہیں ویسے ویسے اپوزیشن کی سیاست کی نبض ڈوبنا شروع ہو جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں