لاہور(نمائندہ عکس)وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ شہبازگل سے کسی قسم کی کوئی زیادتی نہیں ہوئی،ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگومیں وزیرداخلہ نے کہا کہ عمران خان ہمیشہ کی طرح جھوٹ بول رہے ہیں کہ جنسی زیادتی ہوئی ہے، اگر یہ سمجھتے ہیں کہ کسی نے کوئی زیادتی کی ہے تو اس کے خلاف درخواست دیں،
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والوں نے پمز اسپتال یا ریڈزون پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو قانونی کارروائی ہوگی،انہوں نے کہاکہ عمران خان کو معلوم ہے توشہ خانہ اور فارن فنڈنگ کا فیصلہ آنے والا ہے اس لیے وہ جھوٹا پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔