شہباز شریف

شہباز شریف کی درخواست ضمانت میں ججز کے اختلاف کے معاملے پر فل بنچ تشکیل

لاہور(عکس آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی درخواست ضمانت میں ججز کے اختلاف کے معاملے پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان نے تین رکنی فل بنچ تشکیل دیدیا جو کل ( بدھ) کو سماعت کرے گا۔جسٹس علی باقر نجفی کو فل بنچ کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ بنچ کے دیگر ارکان میں جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس شہباز رضوی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے شہباز شریف کی درخواست منظور کرنے اور اس کیخلاف الگ الگ فیصلہ دیا تھا۔ دو رکنی بنچ جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل تھا۔ جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے شہباز شریف کی ضمانت منظور جبکہ جسٹس اسجد جاوید گھرال نے مسترد کر دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں