اسلام آباد (عکس آن لائن )ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فواد چودھری صاحب پراپیگنڈا مشین ہیں ، فواد چودھری جھوٹ بول رہے ہیں ، شہباز شریف وزیر اعظم کو کیسے منع کرتے میٹنگ سپیکر نے بلائی تھی ، شہباز شریف نے کسی کوکوئی پیغام نہیں بھیجا ۔
سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے قبل شہباز شریف کے وزیر اعظم کو پیغام بھیجنے کے معاملے پر مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ کیا عمران صاحب کورونا کی نیشنل پارلیمانی میٹنگ سے شہباز شریف کے کہنے پر چلے گئے تھے ، قومی اہمیت اور سلامتی کے دیگر معاملات پر عمران صاحب کیا شہباز شریف کے کہنے پر نہیں آئے تھے ۔
الیکشن کمیشن ارکان کے تقرر کیلئے مشاورت سے بھی شہباز شریف نے عمران صاحب کو منع کیا تھا۔