اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہباز شریف اگر ادراک رکھتے ہیں تو انتخابات کی تاریخ دیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف کا بیان درست ہے کہ معاشی استحکام کیلئے سیاسی استحکام کی ضرورت ہے، سیاسی استحکام منصفانہ اورشفاف انتخابات سے ہی ممکن ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی بحران پیدا کیا گیا جس کے نتیجے میں سیاسی بحران پیدا ہوا، شہباز شریف اگر ادراک رکھتے ہیں تو انتخابات کی تاریخ دیں۔
![فواد چوہدری](https://akks.pk/wp-content/uploads/2022/06/fawad-ch5-640x320.jpg)