کراچی (عکس آن لائن)پاکستان کی خوبرو اداکارہ ثنا جاوید نے انکشاف کیا ہے کہ اپنے شوہر عمیر جسوال کی کافی چرانے کی عادی ہوں ۔ادا کارہ نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ وہ اپنے شوہر معروف گلوکارعمیر جسوال کی کافی چرانے کی عادی ہیں۔اداکارہ ثنا جاوید نے اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے، ثنا جاوید تصویر میں مغربی لباس پہنے ہوئے ہیں اور کافی پیتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ثنا جاوید نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے عمیر جسوال کی جانب اشارہ کیا ہے اور کیپشن میں لکھا کہ وہ ہمیشہ عمیر جسوال کی کافی چرا لیتی ہیںثنا ء جاوید کی اس خوبصورت تصویر اور دلچسپ کیپشن پر عمیر جسوال کی جانب سے بھی کمنٹ کیا گیا ہے۔عمیر جسوال نے کمنٹ کرتے ثنا جاوید کو ‘کافی چور’ قرار دیا اور ساتھ میں ایک شریر ایموجی بھی بنایا ہے۔ثنا جاوید کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر پر مشہور اداکارہ منال خان کی جانب سے بھی کمنٹ کیا گیا ہے جس میں اْن کا کہنا ہے کہ یہ ایک اچھی عادت ہے۔واضح رہے کہ رواں سال کوروناوائرس لاک ڈاؤن کے دوران ثنا جاوید اور گلوکار عمیر جسوال نے اپنی شادی کی تصویر شیئر کرکے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا تھا۔شوبز سے تعلق رکھنے والی اس جوڑی کی شادی کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی تھی جس میں صرف قریبی رشتے داروں نے شرکت کی تھی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- سائفر کیس،عمران خان اور شاہ محمود کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
- حکومت ڈیجیٹل میڈیا اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے یکطرفہ قانون سازی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی، وزیر اطلاعات
- بشکیک میں پاکستانی طلبہ کو ہر قسم کی مدد کی فراہمی یقینی بنائی جائے، بلاول بھٹو
- پاکستانی طلبا کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے کرغز حکام سے رابطہ کیا گیا ہے،نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار
- سولہ ماہ کی حکومت میں متنجن بناہوا تھا،اب شہبازشریف کی قیادت میں اچھے فیصلے ہورہے ہیں’ رانا تنویر