راکھی ساونت

شوہر عادل مجھے قتل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے، راکھی ساونت

ممبئی (عکس آن لائن) معروف بھارتی ڈانسر و اداکارہ راکھی ساونت نے انکشاف کیا ہے کہ میرے شوہر عادل خان مجھے قتل کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق راکھی ساونت نے کہا کہ میسور جیل میں قید ہونے کے باوجود بھی میرا شوہر مجھے قتل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ میں دشمنوں سے محفوظ رہنے کے لیے دعائیں پڑھ رہی ہوں، مجھے پتہ چلا ہے کہ عادل خان نے مجھے مارنے کے لیے جیل میں موجود ایک قاتل کو پیسے دیئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے عادل کو صرف اتنا کہنا ہے کہ میں نے دعا پڑھی ہے اور مجھے یقین ہے کہ اللہ میری دعا قبول کرے گا اور تم مجھے قتل نہیں کر سکتے۔راکھی ساونت نے عادل سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ تم ایسا کیوں کرنا چاہتے ہو؟ جائیداد اور بدلہ لینے کے لیے؟۔انہوں نے کہا کہ عادل کا ہر روز مجھے جیل سے فون آتا ہے، وہ مجھ سے کہتا رہتا ہے کہ مجھے تم سے پیار ہے، مجھے یہاں سے واپس لے چلو لیکن میں نے اس سے کہا کہ میں نے تمہیں معاف کردیا ہے لیکن مجھ سے دور رہو۔

انہوں نے عادل خان پر اپنے قتل کا منصوبہ بنانے کے الزام کو ثابت کرنے کے لیے ایک بھارتی انٹرٹینمنٹ نیوز پورٹل کو ایک وائس نوٹ بھی بھیجا ہے جس میں ان کا ایک خیر خواہ عادل خان کے خطرناک منصوبے کے بارے میں انہیں آگاہ کررہا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں