قصور (عکس آن لائن) ذیابیطس کے مریضوں کے لئے خون سے شوگر کی مقدار کم کرنے اور وزن کوکنٹرول کرنے کے لئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے جبکہ کم نشاستے والی غذائیں اور لحمیات کی زیادتی کے اثرات بھی اس سے کنٹرول کئے جاسکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہارفاضل طب الجراحت‘فزیشن آف ہربل میڈیسن قصورحکیم میاں لیاقت احمدعلی نے’’عکس آن لائن‘ ‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے بتایا کہ خون میں شوگرکی مقدارکم کرنے کے لئے اپنے طرززندگی میں تبدیلی لاتے ہوئے وزن کم کرنے کی کوشش کرنی چاہئیے‘ذیابیطس کے مریضوں کیلئے خون سے شوگرکی مقدار کم کرنے اور وزن کوکنٹرول کرنے کے لئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے جبکہ کم نشاستے والی غذائیں اور لحمیات کی زیادتی کے اثرات بھی اس سے کنٹرول کئے جاسکتے ہیں ‘زیتون کے تیل کا استعمال شوگراور وزن کنٹرول کرنے میں معاون ہے۔