گلوکارہ آئمہ بیگ

شوبز میں سب سے مشکل کام لوگوں کو مطمئن کرنا ہے، آئمہ بیگ

اسلام آباد (عکس آن لائن) گلوکارہ آئمہ بیگ نے کہاکہ شوبز میں سب سے مشکل کام لوگوں کو مطمئن کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں شوبزکی دنیا میں قدم رکھے 3سے 4سال ہوگئے ہیں اور وہ 20سال کی تھیں جب انہوں نے شو’’ مذاکرات‘‘ سے اپنے کرئیر کی شروعات کی ۔

انہوں نے مزید کہاکہ اس دوران انہیں اس بات کا اندازہ ہوا کہ شوبز سے وابستہ لوگوں کو راضی کرنے سے زیادہ مشکل کام معاشرے کے لوگوں کو راضی کرنا ہے جو انہیں بولنے سے لے کر اوڑھنے تک اپنی مرضی کے مطابق دیکھنا چاہتے ہیں جو سراسر غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک آزاد ملک میں پید اہوئے ہیں جہاں ہمیں اپنی مرضی سے جینے کا حق ملا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں