اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس، وزیر خارجہ بلاول بھٹو شرکت کریں گے، وہ تاشقند میں شنگھائی کونسل آف وزرائے خارجہ کے دو روزہ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ خارجہ ازبکستان کے قائم مقام وزیر خارجہ ولادیمیر نوروف کی دعوت پر اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔
ملاقات کے دوران ایس سی او کے وزرائے خارجہ اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے اور اس سال ستمبر میں سمرقند میں ایس سی او سربراہان مملکت کے سربراہی اجلاس میں پیش کیے جانے والے فیصلوں اور دستاویزات کی منظوری دیں گے۔
اجلاس کی سائیڈ لائنز پر بلاول بھٹو زرداری ایس سی او کے رکن ممالک کے اپنے متعدد ہم منصبوں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ پاکستان کے علاوہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک میں چین، بھارت، قازقستان، روس، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان شامل ہیں۔