لاہور( عکس آن لائن)ایران پاک فیڈریشن آف کلچر اینڈ ٹریڈ کے صدر خواجہ حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ مہنگی بجلی سے ہر چیز مہنگی ہو جائے گی، ہوا اور شمسی توانائی سے پیدا کی جانے والی بجلی کی استعداد بڑھا کر آئندہ 20سال کے دوران پانچ ارب ڈالر بچائے جاسکتے ہیں بلکہ اس منصوبے سے گردشی قرضوں کوبھی صفر کیا جا سکتا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافے کیلئے برآ مدات میں سالانہ 30فیصد اضافہ ناگزیز ہے،درآمدات کاحجم600ارب ڈالر سے بھی تجاوز کر گیا ہے جس کی پاکستان جیسا ملک متحمل نہیں ہو سکتا،ہمیں بھی دوسرے ممالک کی طرح پر تعیش اشیاء کی درآمدات پر پابندی عائد کر نا ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ برآمدات کوقومی سلامتی کا لازمی جزو قرار دینا چاہیے، خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری کر نا ہوگی،سستی بجلی کے حصول کیلئے شمسی توانائی سے بجلی کی پیداوار پر سنجیدگی سے توجہ کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- ایچ ایم پی وی انسانی معاشرے میں موجود ایک عام وائرس ہے،چین کی وزارت خارجہ
- ٹرمپ کے کئی ممالک کی سرزمین پر قبضے کے بیانات نے ہنگامہ برپا کر دیا ہے، چینی میڈ یا
- چین افریقہ تعاون فورم کے بیجنگ سربراہ اجلاس نے متعدد اہم نتائج حاصل کیے ہیں، چینی وزیر خا رجہ
- گیارہواں چین-برطانیہ اقتصادی و مالیاتی ڈائیلاگ بیجنگ میں منعقد ہوگا، چینی وزارت خا رجہ
- سری لنکا کے صدر دیسانائکے چین کا سرکاری دورہ کریں گے، چینی وزارت خا رجہ