محمد حفیظ

شعیب اختر کا ‘سواگ’ ہی الگ ہے، محمد حفیظ

لاہور (عکس آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر محمد حفیظ نے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کے اسٹائل کی تعریف کرتے ہوئے کہاہے کہ شعیب اختر کا ‘سواگ’ ہی الگ ہے۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر شعیب اختر نے اپنی ایک ماضی کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے مداحوں سے پوچھا کہ بتائیں یہ تصویر کس سنہ میں لی گئی تھی؟

شعیب اختر کے پوچھنے پر کئی صارفین نے اپنے حساب سے اندازے لگاتے ہوئے جواب دیے تاہم اس سب میں محمد حفیظ بھی پیچھے نہ رہ سکے۔محمد حفیظ نے شعیب اختر کا ٹوئٹ اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سال جو بھی ہو تاہم بھائی کا سواگ ہے۔ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر میں شعیب اختر دبنگ اسٹائل میں صوفے پر بیٹھے کافی پْراعتماد نظر آرہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں