لاہور(عکس آن لائن)فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بابر اعظم کو آوٹ نہ کرنے پر افسردہ ہوگئے ۔ شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ پی ایس ایل میں بابر اعظم کو آوٹ کرنا چاہتے تھے لیکن ان کی ورلڈ کلاس بیٹسمین کو آوٹ کرنے کی خواہش پوری نہ ہو سکی۔
انہوں نے کہا کہ بابر اعظم نے مجھے وکٹ لینے کا موقع ہی نہیں دیا لیکن جب بھی موقع ملا بابر اعظم کو آﺅٹ کرنے کی کوشش کروں گا۔فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے مزید کہا کہ وسیم اکرم اور میچل اسٹارک میرے پسندیدہ بولرز ہیں۔ وسیم اکرم جیسی تھوڑی سی خوبیاں آجائیں تو خوش ہوں گا جبکہ میچل اسٹارک سے بہت کچھ سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کو پی ایس ایل میں ضرورت تھی، انجری کے باوجود کھیلا۔ شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ لاہور قلندرز کے ساتھ سفر اچھا جا رہا، اسی ٹیم سے کھیلنا چاہوں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ شاہد آفریدی مجھے بہت پسند ہیں ،اسی لیے ان کو آوٹ کرنے کے بعد جشن نہیں منایا۔