ریاض (عکس آن لائن) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی طرف سے دنیا کے 24 ممالک کے لیے 200 ٹن اعلی کوالٹی کی کھجوروں کا تحفہ بھیجا گیا ہے۔ یہ تحفہ رمضان کے دوران مسلمانان عالم کے ساتھ سعودی عرب کے ساتھ اخوت و محبت کے رشتے استوار کرنے کے لیے بھیجا جا رہا ہے۔
یہ کھجوریں سعودی سفارتخانوں اور دینی اداروں کے تعاون سے تقسیم ہوں گی۔ مشرقی ریجن کی الاحسا کمشنری میں واقع کھجور فیکٹری کے ہیڈکوارٹر سے بھجوائی گئی ہیں۔ سیکرٹری وزرات برائے دعوتی امور ڈاکٹر محمد العقیل نے بتایا کہ شاہی ہدایت پر وزارت نئے ہجری سال کے شروع سے ہی دنیا بھر کے مسلمانوں کی اہم ضروریات پر مشتمل رپورٹ تیار کر لیتی ہے، مضان میں اعلی کھجوروں کا تحفہ خود شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے بھجوایا جاتا ہے۔
ڈاکٹر محمد العقیل نے بتایا کہ سعودی عرب 18 سے زیادہ ملکوں میں افطار پروگرام بھی نافذ کررہا ہے اور یہ بھی خادم حرمین شریفین کی جانب سے ہے۔