شاہ سلمان

شاہ سلمان کا عراقی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ،کشیدگی کم کرنے پر زور

ریاض(عکس آن لائن)خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے جمہوریہ عراق کے صدر ڈاکٹر برھم صالح کو ٹیلیفون کرکے عراق میں جاری کشیدگی پر بات چیت کی ہے۔

شاہ سلمان نے عراقی صدر پر کشیدگی میں کمی لانے کے لیے اقدامات پر زور دیاہے۔عرب ٹی وی کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عراقی صدر سے رابطے کے دوران خطے میں ہونے والی تازہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے برادر ملک عراق کی سلامتی اور استحکام کی حمایت اور کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے عراق میں پیدا ہونے والے تازہ بحران کو دانش مندی اور حکمت سے ختم کرنے اور تناؤ کم کرنے کیلیے موثر اقدامات پر زور دیا۔دوسری جانب عراقی صدرنے شاہ سلمان کی طرف سے تعاون کی یقین دہانی اور کشیدگی میں کمی کوششوں کو سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں