شان شاہد

شان شاہد گستاخانہ بیان پر خاموش رہنے والے مسلمان بھارتی فنکاروں پر برہم

کراچی (عکس آن لائن)معروف پاکستانی اداکار شان شاہد نے کہا ہے ک ہ کہ کچھ اداکار اب بھی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے خلاف خاموش ہیں۔ شان شاہد نے ٹوئٹر پر بی جے پی کی جانب سے معطل کی گئی ترجمان نوپور شرما کے گستاخانہ بیان پر خاموش رہنے والے مسلمان بھارتی فنکاروں پر اظہارِ برہمی کیا ہے۔اْنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’بی جے پی کے خلاف کچھ اداکار اب بھی خاموش ہیں’۔اْنہوں نے لکھا کہ’ یہ وہ لوگ ہیں جو کہتے تھے کہ فنکار کی کوئی سرحد نہیں ہوتی’۔اْنہوں نے سوالیہ انداز میں لکھا کہ’بھائی کوئی سرحد نہیں ہوتی لیکن شرم تو ہوتی ہے کہ وہ بھی بیچ دی ہے؟’۔

شان شاہد نے اپیل کی کہ’ برائے مہربانی، ہمارے نبی ۖ کے خلاف نفرت انگیز تقریر کی مذمت کرنے کے لیے اپنی آواز اْٹھائیں۔’اْنہوں نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں بھارتی فلم انڈسٹری پر گزشتہ 3 دہائیوں سے راج کرنے والے مسلمان بھارتی اداکار شاہ رخ خان، سلمان خان، اور عامر خان کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’بی جے پی کی جانب سے معطل کی گئی ترجمان نوپور شرما کے گستاخانہ بیان پر بھیڑوں کی خاموشی’۔

اپنا تبصرہ بھیجیں