لاہور (عکس آن لائن)دورہ نیوزی لینڈ کے دوران قومی کرکٹرز فٹنس مسائل سے دوچار رہے، وطن واپس پہنچنے کے بعد قومی کرکٹرز نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں رپورٹ کریں گے۔ذرائع کے مطابق شاداب خان پی ایس ایل 6 کے لیے دستیاب ہوں گے۔ذرائع کے مطابق بابر اعظم پیر کو نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں رپورٹ کریں گے، بیٹنگ کوچ محمد یوسف طبی معائنے کے بعد بابر اعظم کے ساتھ سیشن کرسکیں گے۔یاد رہے کہ بابر اعظم کے انگوٹھے میں فریکچر ہو گیا تھا ،بابر اعظم گزشتہ روز پاکستان شاہینز کے ساتھ لاہور پہنچے۔لیگ اسپنر شاداب خان کا منگل کو ہائی پرفارمنس سینٹر میں فٹنس کا معائنہ ہوگا اور ری ہیب کا عمل مکمل ہوگا۔ذرائع کے مطابق اوپنر امام الحق کا پہلے سے ہی ری ہیب کا کام جاری ہے، جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں بابر اعظم، امام الحق کی شرکت یقینی ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- کرغستان کے ساتھ بردرانہ تعلقات ہیں ،سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کیلئے سوشل میڈیا پر غلط خبریں پھیلائی جا رہی ہیں’ اسحاق ڈار
- افغانستان کی سی پیک میں شمولیت کے مخالف نہیں،احسن اقبال
- وزیرِ اعلی خیرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا سفیرِ کرغزستان کو خط
- بلوچستان میجر بابر خان شہید کا قرض دار ہے،سرفراز بگٹی
- تین ماہ میں تبدیلی کے اثرات ہر سطح پر محسوس کیے جا رہے ہیں،خواجہ آصف