غلام محی الدین

سیکھنے کی جستجو رکھنے والا عاجزی اختیار کئے رکھتا ہے ‘ غلام محی الدین

لاہور( عکس آن لائن) سینئر اداکار غلام محی الدین نے کہا ہے کہ شوبز میں تسلسل کو قائم رکھنا بہت مشکل ہے ،بہت کم تعداد میں فنکار ہوں گے جنہوں نے اپنے کیرئیر کے آغاز سے اختتام تک تسلسل کو بر قرار رکھا ہو ۔ ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ میں نے پی ٹی وی سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور فلمی دنیا میں داخل ہوا ، میں نے جب سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا آج تک بغیر کسی تعطل کے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ جب میں سمجھوں گا اب مجھے مز ید کام نہیں کرنا چاہیے تو شوبز سے علیحدہ ہو جائوں گا ۔ دہائیوں تک کام کرنے کے باوجود میں آج بھی سیکھنے کی جستجو میں رہتا ہوں کیونکہ اس سے انسان میں عاجزی آتی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں