لاہور(عکس آن لائن)سینئر اداکار محمود اسلم نے کہا ہے کہ میں نے اپنے زندگی میں بہت سارے منفی کردار ادا کئے ہیں اور یہ ایک عرصے تک میری شناخت بھی بنے رہے .
لیکن سیٹ کام ”بلبلے ”میںمحمود کا کردار ایسا تھا جس نے میرے منفی کرداروں کو چھپا دیا اور محمود کا کردار ابھر کرسامنے آگیا ۔
ایک انٹر ویو میں محمود اسلم نے کہا کہ میں نے بے شمارڈراموں میں منفی کردار ادا کئے ہیں ، ایک ڈامے میں خواجہ سراء کا کردار بھی نبھایا ہے اورسارے کردار بیحد مقبول ہوئے لیکن کبھی کبھی زندگی میں ایسا ٹرننگ پوائنٹ آتا ہے اور میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا سیٹ کام میں ادا کیا گیاکردار میری پہچان بن جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ بلبلے کے چاروں کرداروں نے بڑی مقبولیت حاصل کی ۔