پاکستان

سیز فائر خلاف ورزیوں پر بھارتی سفارت کار کی دفتر خارجہ طلبی، شدید احتجاج

اسلام آبا(عکس آن لائن) پاکستان نے بھارتی افواج کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر بھارتی سفارت کار کو طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کے مطابق گزشتہ روز 14فروری کو لائن آف کنٹرول (ایل اوسی ) پر نیزا پیر اوررکھ چکری کے علاقوں میں بھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ سے 13سالہ لڑکی شدید زخمی ہوگئی۔

دفتر خارجہ نے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر بھارت کے سینئر سفارتکار کو طلب کرکے شدید احتجاج کرتے ہوئے بھارت مسلسل اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے۔ دفتر خارجہ نے بھارت پر سیز فائر معاہدے کا احترام کرنے کے لیے زور دیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت کی اشتعال انگزیزی خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے اور بھارت ایسی حرکتوں سے مقبوضہ کشمیر سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں