چلڈرن ہسپتال میں آتشزدگی

سیاست نہیں خدمت پر یقین رکھتا ہوں، وزیر اعلی پنجاب

لاہور (نمائندہ عکس ) وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ سیاست نہیں خدمت پر یقین رکھتا ہوں۔ منشیات کے خلاف موثر اورمنظم مہم چلانے کی ہدایت دیتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ عوام کو مشکل وقت میں ریلیف دینے کیلئے آٹے پر 200ارب روپے سبسڈی دے رہے ہیں۔

حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چینی اورگھی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے جلد خوشخبری دیں گے جبکہ اگلے ماہ سے منتخب ہسپتالوں میں کینسر اوردیگر ادویات مفت ملیں گی۔

انہوں نے کہا کہ اندرون لاہور میں بجلی کے لٹکتے ہوئے تار اورگیس کی عدم فراہمی کے مسائل حل کریں گے جبکہ کوٹ خواجہ سید،سید مٹھا اوریکی گیٹ ہسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولتوں کو بہتر بنایا جائے گا۔ وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام کے دکھوں کے مداواے اور مسائل کے حل کیلئے ہر چھوٹے بڑے شہر جاوں گا کیونکہ میں سیاست نہیں خدمت پر یقین رکھتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ واسا کو پانی کی فراہمی کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں، لاہور بھر کے فلٹریشن پلانٹس کو بحال کیا جارہا ہے۔ حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ طویل سیاسی جدوجہد کرنے والے اورظلم برداشت کرنے والے پارٹی کارکنوں کوسلام پیش کرتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں