سی پیک اتھارٹی

سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت پاکستان میں چین کے تعاون سے صنعتی انقلاب برپا ہوگا، سی پیک اتھارٹی

اسلام آباد (عکس آن لائن)سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت پاکستان میں چین کے تعاون سے صنعتی انقلاب برپا ہوگا۔سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق چینی سرمایہ کاروں کیلئے زراعت و فوڈ پروڈکشن، پروسسنگ، لاجسٹک و مارکیٹنگ میں وسیع مواقعوں، زراعت کے شعبے میں جائنٹ وینچرز اور بزنس ٹو بزنس روابط کو فروغ دیا جارہا ہے،

دو طرفہ معاشی تعاون مزید مضبوط ہوگا۔ سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت پاکستان میں چین کے تعاون سے صنعتی انقلاب برپا ہوگااس مرحلہ میں ملک کے چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، فاٹا اور آزاد کشمیر میں مجموعی طور پر 9 صنعتی زونز بنائیں جائیں گے۔

حکام نے کہاکہ پاکستان اور چین موسمیاتی تبدیلی، آبی انتظام، جنگلات اور آلودگی سے پاک ماحول کی بحالی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر بھی خصوصی توجہ دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں