سی ایم جی

سی ایم جی کے ثقافتی پروگرام “بیمبو سلیبس سے چین کی تلاش ” کی تخلیق کے موضوع پر بیجنگ میں سیمینار کا انعقاد

بیجنگ (عکس آن لائن) چائنا میڈیا گروپ کے ثقافتی پروگرام “بیمبو سلیبس سے چین کی تلاش “کی تخلیق کے حوالے سے بیجنگ میں سیمینار منعقد ہوا۔ چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے قیام کے بعد سے ، چائنا میڈیا گروپ نے”بیمبو سلیبس سے چین کی تلاش ” سمیت اعلی معیار کے ثقافتی پروگراموں کا ایک سلسلہ جاری رکھا ہے ،جسے معاشرے کے تمام شعبوں نے سراہا ہے۔انہوں نے کہا کہ چائنا میڈیا گروپ ایک نئے نقطہ آغاز پر ملک کی ثقافتی خوشحالی کو فروغ دینے ، ثقافتی طاقت کی تعمیر ، اور چینی قوم کی جدید تہذیب کی تعمیر کے لئے اپنی نئی خدمات سرانجام دےگا۔

ثقافتی پروگرام “بیمبو سلیبس سے چین کی تلاش “اپنی نوعیت کے اعتبار سے پہلا نیا ثقافتی شاہکار ہے ، جو “فیلڈ وزٹ ،ڈرامہ اور کلچر انٹرویو کا فارمیٹ لئے بیان کے نئے انداز اپنے اندر ضم کئے ہوئے متعدد ثقافتی آثار کی اقدار کی دریافت کے ذریعے چینی تہذیب کی طویل تاریخ اور بے پناہ موضوعات پر مشتمل ہے۔