سٹیو سمتھ

سٹیو سمتھ رواں برس آئی پی ایل کھیلنے کیلئے بے چین

سڈنی (عکس آن لائن) سابق کینگرو کپتان سٹیو سمتھ رواں برس آئی پی ایل کھیلنے کیلئے بے چین ہیں ان کا کہنا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ ملتوی ہوا تو وہ ایونٹ میں شرکت کیلئے بھارت جانے کو تیار ہیں۔

سٹیو سمتھ کا کہنا تھا کہ میگاایونٹ کے بارے میں تبصرہ کرنا ان کی حیثیت سے زیادہ کی بات ہے البتہ آئیڈیل صورتحال یہی ہوگی کہ وہ کسی نجی لیگ کے بجائے اپنے ملک کی نمائندگی کو ترجیح دیں تاہم ٹی 20 ورلڈ کپ ملتوی ہو گیا تو پھر وہ لازمی طور پرآئی پی ایل میں شرکت کی کوشش کریں گے جس کے انعقاد کیلئے ونڈو مل جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ون ڈے ہو یا ٹی ٹونٹی لیکن ورلڈ کپ میں اپنے ملک کی نمائندگی بہت بڑا اعزاز ہوتی ہے اور وہ بھی اس کو اولین ترجیح سمجھیں گے مگر اسے آئندہ برس منتقل کردیا جاتا ہے تو پھرآئی پی ایل میں شرکت ایک دلچسپ بات ہوگی جو ڈومیسٹک ایونٹ کے طور پر اہمیت کا حامل ٹورنامنٹ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں