ساہی وال/سرگودھا(نما ئند ہ عکس آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم پی اے و سٹی صدر سرگودہا ڈاکٹر لیاقت علی خان نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز سے لاہور میں ملاقات کی اس موقع پر سابق ڈپٹی میر میونسپل کارپوریشن سرگودہا محمد بلال خان بھی موجود تھے ایم پی اے ڈاکٹر لیاقت علی خان اور بلال خان نے حمزہ شہباز کو رہائی پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ حمزہ شہباز نے جس طرح جرات اور بہادری سے حکومتی اوچھے ہتھکنڈوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا وہ ناقابل فراموش ہے حکمرانوں نے اکیس ماہ تک حمزہ شہباز کو بے گناہ جیل میں قید رکھ کر ظلم اور انتقام کی نئی تاریخ رقم کی جو قابل مذمت ہے
انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز کی رہائی قانون و انصاف کی فتح ہے حمزہ شہباز پاکستان مسلم لیگ ن کا قیمتی سرمایہ ہیں اور پنجاب کے عوام کے لیے ان کی خدمات قابل تحسین ہیں اس موقع پر حمزہ شہباز نے ڈاکٹر لیاقت علی خان اور بلال خان کی پارٹی کے لیے خدمات قابل تعریف ہیں مشکل اور کٹھن حالات میں وہ پارٹی کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں اس موقع پر ڈاکٹر لیاقت علی خان نے حمزہ شہباز کو دورہ سرگودہا کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی اور کہا کہ وہ جلد سرگودہا کا دورہ کریں گے۔