کراچی (عکس آن لائن)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ کو ملک میں فی تولہ سونا 3200 روپے مہنگا ہوگیا۔ اس اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت دو لاکھ 34 ہزار روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا دام ایک مرتبہ پھر دو لاکھ کی سطح عبور کرگیا۔ ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 2743 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 617 روپے ہوگئی۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت 5 ڈالر اضافے کے بعد 2010 ڈالر فی اونس ہے۔