کراچی میں دہشتگردی

سندھ حکومت چائلڈ لیبر کے خلاف اہم قانون سازی کر رہی ہے‘ وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (نمائندہ عکس)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت چائلڈ لیبر کے خلاف اہم قانون سازی کر رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے یورپین یونین کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے۔وفد میں مسٹر تھومس ڈائلر،مس ڈلارڈ ٹیلان ،پولیٹیکل آفیسر، مسٹر ایرک ہانی املواور حسین افتخار ٹریڈ ایڈوائیزر شامل تھے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ایک Talent partnership program شروع کرنے کا پروگرام ہے، اس پروگروم کے تحت گرو پ ممالک میں غیر قانونی migration رک سکی گی۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ فس ہاربر اتھارٹٰی کو ہم اپ گریڈ کر رہے ہیں، اس قسم کے منصوبوں کیلئے بہترین سرمایہ کاری کے مواقع ہیں۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ جی ایس پی پلس پاکستان کیلئے بہت اہم ہے، جی ایس پی پلس سے پاکستان کی تجارت کو بہت فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت چائلڈ لیبر کے خلاف اہم قانون سازی اور اقدامات کر رہی ہے، ہم جی ایس پی پلس کیلئے اپنی پروڈکشن سسٹم کو بہتر کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ایس پی پلس کیلئے پاکستان کو خصوصی طور پر اپنی مصنوعات کے معیار بہترین کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خاص قاسم نوید، چیئرمین پی اینڈ ڈی حسن نقوی، اسپیشل سیکریٹری رحیم شیخ شریک تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں