کراچی(عکس آن لائن ) سندھ حکومت نے اندرون شہر ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دے دی،گاڑیوں میں اضافی مسافر نہیں بٹھائے جائیں گے، تمام ٹرانسپورٹرز کو ایس او پیز پر عمل کرنا پرے گا، اگر عمل نہ کیا گیا تو گاڑیاں بند کردی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیرٹرانسپورٹ اویس شاہ اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں جس کے بعد سندھ حکومت نے اندرون شہر ٹرانسپورٹ کھولنے کی اجازت دی۔اویس شاہ نے مذاکرات کامیاب ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کراچی شہر کے اندرکل بدھ سے ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دے دی ہے
۔وزیر ٹرانسپورٹ نے کہاکہ گاڑیوں میں اضافی مسافر نہیں بٹھائے جائیں گے، تمام ٹرانسپورٹرز کو ایس او پیز پر عمل کرنا پرے گا، اگر عمل نہ کیا گیا تو گاڑیاں بند کردی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ جس گاڑی میں ماسک اور سینیی ٹائزر نہیں ہوگا اس کے خلاف کارروائی ہوگی، منظور شدہ اڈوں سے گاڑیاں نکلیں گیں اور خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی، ٹرانسپورٹ سے متعلق آج رات تک نوٹیفکیشن جاری کردیں گے۔وزیرٹرانسپورٹ نے ایس اوپیزپر عملدرآمدکے لیے مانیٹر نگ اور انسپیکشن ٹیم بھی تشکیل دی ہے جس میں ٹرانسپورٹ اور ریونیو کے افسران شامل ہوں گے۔