سندھ حکومت

سندھ حکومت نے لاک ڈاﺅن کے افواہوں کی تردید کر دی

کراچی(عکس آن لائن) سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں نئے وائرس کرونا کی وجہ سے لاک ڈان کے افواہوں کی تردید کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے لاک ڈان کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا نہ کوئی لاک ڈان کی صورت حال ہے اور نہ کوئی پریشانی کی بات ہے، حکومت کے تمام اقدامات احتیاطی تدابیر کے لیے کیے گئے ہیں، کچھ عناصر سوشل میڈیا پر راشن اکٹھا کرنے کا کہہ رہے ہیں، ایسی باتیں بالکل فضول ہیں۔وزیر اطلاعت سندھ کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں وزیر اعلی سندھ نے چیف سیکریٹری کو ہدایت کی ہے کہ ایف آئی اے کو خط لکھا جائے، اور کہا جائے کہ افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف سائبر کرائم کے تحت مقدمات درج کیے جائیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ عوام اطمینان رکھیں حکومت مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں