سپریم لیڈر خامنہ ای

سلیمانی کی ہلاکت پر ایران کا جواب ناکافی ہے،سپریم لیڈر خامنہ ای

تہران(عکس آن لائن )ایرانی رہبر اعلی علی خامنہ ای نے عراق میں اتحادی افواج کے اڈوں پر میزائل حملوں کو کامیاب قرار دیتے ہوئے زور دیا ہے کہ امریکی افواج کو خطے سے چلا جانا چاہیے۔ ایران کا دشمن امریکا ہی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ایرانی رہبر اعلی کا یہ موقف سرکاری ٹی وی پر نشر ہونے والے ایک خطاب کے دوران سامنے آیا۔عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملوں کے بعد اپنے خطاب میں خامنہ ای نے اعتراف کیا کہ سلیمانی کی ہلاکت پر ایران کا جواب ناکافی ہے۔

جوہری معاہدے کے حوالے سے خامنہ ای کا کہنا تھا کہ جوہری بات چیت کا کسی بھی طور دوبارہ آغاز امریکا کے غلبے کی راہ ہموار کر دے گا۔خامنہ ای نے موجودہ حالات کو کٹھن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک وسیع محاذ ایران کے مقابلے پر آیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قاسم سلیمانی کا قتل ظاہر کرتا ہے کہ ایرانی انقلاب زندہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں