سلمان شہباز کے ناقابل

سلمان شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور (عکس آن لائن) احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سلیمان شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
عدالت نے ڈی جی نیب کو ملزموں کے وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر 10 ستمبر کو نصرت شہباز، رابعہ عمران اور جویریہ علی کو بھی طلبی کے نوٹس جاری کردیے جب کہ کیس کی سماعت 10 ستمبر تک ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں