ممبئی (عکس آن لائن)بالی ووڈ کے سپراسٹار سلمان خان کی نئی فلم’ ‘رادھے” کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ جوکہ سوشل میڈیا سمیت اداکاروں کے اکائونٹ پر بھی خوب دیکھا اور سراہا جارہا ہے۔سلمان خان کی فلم ‘رادھے’ گذشتہ سال عید پر ریلیز کی جانی تھی تاہم کورونا کے باعث اسے ملتوی کیا گیا اور اب اس عیدالفطر کے موقع پر فلم 13 مئی کو ریلیز کی جائے گی۔بالی ووڈ فلم ‘رادھے’ میں سلمان خان اور دیشا پٹانی دونوں ایکشن میں نظر آئیں گے۔دونوں اداکاروں نے ایک ہی وقت میں اپنی فلم کا 2منٹ51 سیکنڈ کا ٹریلر انسٹاگرام پر شیئر کیا۔دلچسپ بات یہ ہے انسٹاگرام پر دیشا پٹانی کے فالوورز کی تعداد سلمان خان سے زیادہ ہے پھر بھی فلم کے ٹریلر کو سلمان خان کے اکاو?نٹ پر زیادہ دیکھا گیا۔انسٹاگرام پر دیشا پٹانی کے فالوورز 43.3ملین سے زائد ہیں جبکہ سلمان خان کے فالوورز کی تعداد 39.2ملین سے زائد ہے۔
دونوں اداکاروں نے ایک ہی وقت میں فلم ‘رادھے ‘ کا ٹریلر اپنے اکائونٹ پر شیئر کیا۔ لیکن کم فالوورز کے باوجود سلمان خان کے اکائونٹ پر اس ٹریلر کو 36 لاکھ25ہزار سے زیادہ مرتبہ دیکھا گیا۔دیشا پٹانی کے اکائونٹ پر وہی ٹریلر 19لاکھ 69 ہزار بار دیکھا گیا۔ اس کے علاوہ سلمان خان کے اکائونٹ پر تعریفی کمنٹ کرنے والوں کی تعداد بھی دیشا پٹانی کے اکائونٹ پر کمنٹ لکھنے والوں سے کہیں زیادہ ہے۔سلمان خان اور دیشا پٹانی کے اکائونٹ کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی ایکشن سے بھرپور اس فلم کے ٹریلر کو دیکھنے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ایکشن سے بھرپور فلم’ رادھے’ میں سلمان خان ڈرگ مافیا کو کنٹرول کرنے کے لئے لڑتے نظر آئیں گے۔ اداکار رندیپ ہودا فلم میں ولن کا کردار نبھا رہے ہیں جب کہ دیگر کاسٹ میں اداکارہ دیشا پٹانی اور جیکی شروف شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ایک گانے میں اداکارہ جیکولین فرنینڈس بھی نظر آئیں گی۔