عمان (عکس آن لائن )اردن کی ہاشمی مملکت کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم بن الحسین نیمائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے آفیشل اکائو نٹ کے ذریعے کہا ہے کہ میرے بھائی عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان اردن آپ کا گھر ہے۔ آپ کی آمد سے آپ کے گھر اور خاندان کی عزت افزائی ہوئی ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب میرے بھائی خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی قیادت میں اپنی عرب اور اسلامی اقوام کا حامی و مددگار رہے گا۔ ہم اردن میں ہی رہیں گے مگر تمام عرب اور پڑوسی ملکوں کے معاون ومدد گار رہیں۔ ہماری اقوام اور ملکوں کے لیے جو بہتر ہوگا وہ کریں گے۔