ریاض (عکس آن لائن)سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔عرب نیوز کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں دونوں وزرائے خارجہ نے غزہ کی صورتحال اور امریکی صدر جو بائیڈن کے تجویز کردہ معاہدے پر تبادلہ خیال کیا۔
اسٹیلی فونک گفتگو کے دوران وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے فوری جنگ بندی، اسرائیلی قابض افواج کے مکمل انخلا اور شہریوں کو فوری امداد کی فراہمی کے لیے سعودی عرب کی حمایت کا اظہار کیا۔شہزادہ فیصل بن فرحان نے اسرائیلی جارحیت روکنے اور جنگ بندی کے علاوہ انسانی امداد کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں کی تائید کی ہے۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فلسطینی بحران کے حل کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔