وزیر اطلاعات

سعودی عرب کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون بڑھے گا‘ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (نمائندہ عکس)مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون بڑھے گا‘کچھ مخصوص لوگوں نے مسجد نبوی کا تقدس پامال کیا‘انہیں ان کے لیڈر نے بدتمیزی کے سوا اور کچھ نہیں سکھایا، اس پاک زمین کو سیاست کیلئے استعمال نہیں کرنا چاہتی‘سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کے نئے دورکا آغاز ہورہا ہے‘سابقہ حکومت نے پوری دنیا سے تعلقات خراب کیے، انہیں بہتر کرینگے۔

مسجد نبوی میں نعرے بازی پر وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کچھ مخصوص لوگوں نے مسجد نبوی کا تقدس پامال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے لیڈر نے بدتمیزی کے سوا اور کچھ نہیں سکھایا، اس پاک زمین کو سیاست کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہتی۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کے نئے دورکا آغاز ہورہا ہے، سعودی عرب کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون بڑھے گا۔وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 4سال کے دوران قریبی دوست ممالک سے بھی تعلقات خراب ہوئے، سابقہ حکومت نے پوری دنیا سے تعلقات خراب کیے، انہیں بہتر کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں