سعودی عرب کے 3 شہروں میں کرفیو

سعودی عرب کے 3 شہروں میں کرفیو کے اوقات میں اضافہ

ریاض (عکس آن لائن) کورونا وائرس کے پیش نظر سعودی عرب کے مزید 3 شہروں میں کرفیو کے اوقات میں اضافہ کر دیا گیا ۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق جن مزید 3 شہروں کے کرفیو کے اوقات میں اضافہ کیا گیا ہے ان میں دمام، طائف اور القطیف شامل ہیں۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق شہر دمام، طائف اور القطیف میں کرفیو سہ پہر 3 بجے سے تاحکم ثانی رہے گا۔ سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ پہلے ان شہروں میں کرفیو کے اوقات شام 7 سے صبح 6 بجے تک تھے جن میں اب اضافہ کر دیا گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں