بیجنگ (نمائندہ عکس) بیجنگ میں عوامی جمہوریہ چین، سلطنت سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ ایران نے سہ فریقی مشترکہ بیان جاری کیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان اچھی ہمسائیگی پر مبنی دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے چینی صدر شی جن پھنگ کی مثبت تجاویز کے جواب میں سعودی اور ایرانی وفود نے 6 سے 10 مارچ تک بیجنگ میں بات چیت کی۔
فریقین نے مذاکرات کی میزبانی کرنے اور انہیں کامیاب بنانے کے لیے چینی رہنماؤں اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
تینوں ممالک نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب اور ایران ایک معاہدے پر پہنچے ہیں .
جس میں سفارتی تعلقات کی بحالی، دو ماہ کے اندر اپنے سفارت خانے اور نمائندہ دفاتر دوبارہ کھولنے، سفیروں کے تبادلے کا انتظام کرنے اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر غور کرنا شامل ہے۔ تینوں ممالک نے بین الاقوامی اور علاقائی امن و سلامتی کے استحکام کی خاطر ہر ممکن کوشش کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔