مسجد نبوی

سعودی حکام کا مسجد نبوی کو نمازیوں کے لیے کھولنے کا اعلان

مدینہ منورہ (عکس آن لائن ) سعودی حکام کا مسجد نبوی کو نمازیوں کے لیے کھولنے کا اعلان۔شاہی منظوری پر اتوار 31 مئی 8 شوال سے مسجد نبوی نمازیوں کے لیے کھول دی جائے گی.

تفصیلات کے مطابق مدینہ منورہ گورنریٹ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ مسجد نبویکو اتوار کے روز مورخہ 31 مئی 8 شوال کو نمازیوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی امور کی جنرل پریذیڈنسی کے سربراہ اعلیٰ ڈاکٹرعبدالرحمٰن السدیس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد نبوی کو اتوار31 مئی سے شاہی منظوری پر کھول دیا جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ مسجد نبوی حفاظتی تدابیر کے ساتھ مرحلہ وار کھول دی جائے گی. اس سے قبل سعودی حکومت نے 26 مئی کو اعلان کیا تھا کہ ملک بھر کی تمام مساجد جمعہ اور دیگر فرض نمازوں کے لیے اتوار 31 مئی سے کھول دی جائیں گی البتہ اس سلسلے میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی? کا تذکرہ نہیں کیا گیا تھا کیونکہ اسلامی دنیا کی یہ دونوں مقدس مساجد جمعہ اور دیگر فرض نمازوں کے لیے مسلسل کھلی ہوئی ہیں، یہاں عام نمازیوں کی ا?مد پر پابندی ہے اور دونوں مساجد کا عملہ اور سکیورٹی فورس کے اہلکار ان میں نمازیں ادا کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں