کولمبو(عکس آن لائن)سری لنکن کرکٹ بورڈ نے مکی آرتھر اور گرانٹ فلاور کے ساتھ دو سالہ معاہدے کر لیے، دونوں کی پہلی اسائنمنٹ ٹیم پاکستان کے خلاف ہوم سیریز ہو گی۔پاکستان کرکٹ کا ٹیسٹ فارمیٹ میں کڑے مقابلے کے بعد تگڑے معرکے کی تیاریاں، کینگروز کے دیس کنڈیشنز اور سائیڈ نے ٹف ٹائم دیا اب ہوم لینڈ میں حریف سری لنکن کے نئے کوچنگ سٹاف سے خطرہ لاحق ہو گا۔
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے مکی آرتھر سے بطور ہیڈ کوچ اور گرانٹ فلاور کے ساتھ بحیثیت بیٹنگ کوچ معاہدہ کر لیا، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلور ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں کوچنگ کریں گے جس کے باعث وہ سری لنکن ٹیسٹ ٹیم کے ساتھ پاکستان نہیں آئیں گے۔
لنکن حکام نے سابق پاکستانی کوچز سے دو سالہ معاہدے کی تصدیق بھی کر دی ہے۔مکی آرتھر اور گرانٹ فلاور کی بطور کوچز پہلی اسائنمنٹ پاکستان کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز ہو گی، رواں ماہ راولپنڈی اور کراچی میں شیڈول پاک لنکا ٹیسٹ سیریز، کھلاڑیوں سے زیادہ ٹیم منیجمنٹ کا امتحان قرار دی جانے لگی۔