فواد عالم

سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز، فواد عالم کی قومی ٹیم میں شمولیت متوقع

راولپنڈی (عکس آن لائن)سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی ہوم سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان ہفتے کو کیا جائیگا جہاں آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں ناقص کارکردگی کے بعد قومی ٹیم میں 3 سے 4 تبدیلیاں متوقع ہیں۔پاکستان کو دورہ آسٹریلیا میں متواتر ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا اور ٹی20 سیریز 0-2 سے ہارنے کے بعد آسٹریلیا نے ٹیسٹ میچز میں قومی ٹیم کو تختہ مشق بناتے ہوئے دونوں میچوں میں اننگز سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 سے کلین سوئپ کیا۔

اس بدترین کارکردگی کے بعد شائقین کرکٹ کے مطالبات اور کھلاڑیوں کی ناقص پرفارمنس کے نتیجے میں سری لنکا کے خلاف 2 میچوں کی ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم میں 3 تبدیلیاں متوقع ہیں، قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق ٹیم کا اعلان کریں گے۔ذرائع کے مطابق نسیم شاہ کی جگہ اسکواڈ میں فاسٹ باؤلر راحت علی کی شمولیت متوقع ہے جبکہ موسیٰ خان کو ڈراپ کیے جانے کی صورت میں احسان عادل یا میر حمزہ کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔سری لنکا کی ٹیم 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے رواں ماہ پاکستان کا دورہ کرے گی جس کے ساتھ ہی پاکستان میں 10سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں