پٹرولنگ پولیس

سرگودھا:پٹرولنگ پولیس 93 شمالی کی ایک اور شاندار کارروائی، چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد

سرگودھا( نمائندہ عکس آن لائن)پٹرولنگ پولیس 93 شمالی کی ایک اور شاندار کارروائی، چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لیا۔ ساہیوال کی سیاسی ، سماجی، مذہبی شخصیات کی جانب سے خراج تحسین۔

تفصیلات کے مطابق 5 مارچ کو ریٹری روڈ علاقہ تھانہ ساہیوال سے عمر دراز قوم آرائیں سکنہ ساہیوال سے نامعلوم ملزمان نے مسلح ہو کرموٹر سائیکل اور نقدی 1500 روپے چھین لئے تھے جو کہ امان اللہ انچارج چوکی 93 شمالی نے 8 مارچ کو دوران گشت بازیاب کروا لیا۔ جو کہ نامعلوم ملزمان چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے۔

امان اللہ SI نے موٹر سائیکل تھانہ ساہیوال کے حوالے کر دیا۔تاجر رہنما رانا محمد نوید راجپوت، رانا محمد کاشف گوشی، رانا یحییٰ خاں، ملک عارف رضا کھوکھر و دیگر نے SI امان اللہ انچارج چوکی و دیگر اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں