سرگودھا

سرگودھا،مسلم لیگ(ن)کے ضلعی نائب صدر کی جانب سےپارٹی عہدیداران و کارکنان کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا گیا

سرگودھا(نما ئند ہ عکس آن لائن )مسلم لیگ(ن)کے ضلعی نائب صدر چوہدری اجمل حسین گجر کی جانب سے شاہین آباد میں اراکین اسمبلی ، پارٹی عہدیداران و کارکنان کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا گیا ۔

اس موقع مسلم لیگ(ن)کے ڈویژنل صدر چوہدری شاہ نواز رانجھا مہمان خصوصی تھے جبکہ اس موقع پر ایم پی اے ڈاکٹر لیاقت علی خان ، ایم پی اے رانا منور غوث، سابق ایم این اے حاجی ملک محمد اسلم کچھیلا، سابق ایم پی اے طیبہ ضمیر قریشی ، ڈویژنل راہنما رائے حامد رضا بھٹی ، بیرسٹر تیمور خان بلوچ، ملک اسد اکرم کچھیلا ، مہر غلام عباس لک، طارق محمود قاسمی ، پرویز اقبال ودھن، الیاس ججہ ، حالد محمود جٹ، غلام مصطفےٰ بھٹی ، ملک فاروق ، مہر محمد اکرم مجاہد، اعجاز خان بلوچ، چوہدری نقاش احمد، غلام رسول شاہد ، ڈاکٹر عمران، محمد کاشف و دیگر راہنماؤں نے شرکت کی ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈویژنل صدر چوہدری شاہ نواز رانجھا نے کہا کہ نااہل حکمران کرونا سے لڑنے کی بجائے اپوزیشن سے نبرد آزما ہیں شریف خاندان کے خلاف نیب نیازی گٹھ جوڑ پوری طرح بے نقاب ہوچکا ہے اور عوام بخوبی سمجھ چکے ہیں کہ حکمران عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے اپوزیشن کے خلاف سازش کررہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ(ن)کے قائدین کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات قائم کرکے عمران خان ہمیں جُھکا نہیں سکتے ہیں مسلم لیگ(ن)کے کارکن اپنے قائدین میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی قیادت میں پوری طرح متحد ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں