بہن قتل

سرگودھا میں لین دین کے تنازع پر بہن قتل، 7افراد زخمی

سرگودھا(عکس آن لائن ) سرگودھا کے نواحی علاقہ میں زیورات کے لین دین کے تنازعہ اور مقدمہ بازی کی رنجش پر بھائی نے بیٹوں کے ہمراہ بہن کے گھر دھاوا بول کر ایک بہن کو قتل اور 7افراد کو زخمی کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے نواحی علاقہ آسیاں والا کے اللہ یار کی بہن حلیمہ بی بی سے گھریلو رنجش تھی دونوں گھروں کے درمیان زیورات کا لین دین کا تنازعہ مقدمہ بازی میں بدلہ ہواتھا ۔

ملزم اللہ یار نے اپنے بیٹوں اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کلہاڑیوں اور ڈنڈوں سے حملہ کر کے اپنی بہن حلیمہ بی بی کو قتل جبکہ 7افراد کو زخمی کر دیا جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔ اطلاع ملتے ہی تھانہ عطاء شہید پولیس موقع پرپہنچ گئی جس نے نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا جبکہ تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔اس واقعہ کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں