نوجوان کو قتل

سرگودھا ،مہارانوالہ میں پرانی رنجش پر فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا گیا

سرگودھا(عکس آن لائن)سرگودھا ریجن کے علاقہ مہارانوالہ میں پرانی رنجش پر فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا گیا پولیس نے مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن میں میانوالی کے علاقہ مہارانوالہ میں پرانی رنجش پر مسلح شخص نے فائرنگ کر کے روکھڑی موڑ کے نوجوان عامر کو قتل کر دیا گیا۔

پولیس نے مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔ڈی پی او میانوالی حسن اسد علوی نے وقوعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے کر ملزم کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔

ڈی ایس پی صدر چوہدری شبریز گجر کی زیر نگرانی SHO تھانہ صدر کامران بخت نے ٹیم کے ہمراہ واردات کو جدید طریقہ تفتیش سے ٹریس کرتے ہوئے مہارانوالہ کے ملزم واجد کو گرفتار کر لیا اور مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر کے پولیس مقتول کے ولد عبداللہ کی مدعیت میں مصروف تفتیش ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں