سرکاری سکولوں

سرکاری سکولوں میں داخلہ مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ”ب”فارم کی شرط ختم

لاہور(عکس آن لائن)پنجاب حکومت نے سرکاری سکولوں میں داخلہ مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ”ب”فارم کی شرط ختم کر دی۔فیصلے کے مطابق اب”ب” فارم کے بغیر بچوں کو کسی بھی سرکاری سکول میں داخل کروایا جا سکتا ہے، اس سے قبل والدین کو داخلے کیلئے ”ب”فارم جمع کروانا لازمی تھا،

”ب ” فارم کے بغیر بچوں کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی تھی سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر خاں کے مطابق داخلے کے وقت بچوں کا ”ب”فارم جمع کروانا لازمی نہیں، والدین داخلے کے بعد کسی بھی وقت ”ب”فارم جمع کروا سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں