سدابہار پودوں

سدابہار پودوں کی باقاعدہ شاخ تراشی پھل کی برداشت کے فورا بعد کرنے کی ہدایت

قصور(عکس آن لائن)محکمہ زراعت نے باغبانوں کو سدابہار پودوں کی باقاعدہ شاخ تراشی پھل کی برداشت کے فورا بعد جبکہ پت جھڑ پودوں کی شاخ تراشی موسم بہارکے آخر سے پہلے کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ باغبان پھلدار پودوں کو تندرست وتوانارکھنے پھل کی کوالٹی کو بہترکرنے اور پیداواری صلاحیت بڑھانے کے لئے شاخ تراشی یقینی بنائیں نیز شاخ تراشی تیزدھارقینچی یاآری سے کی جائے تاکہ پودے کوزیادہ نقصان سے بچایاجاسکے۔

کاشتکاروں وباغبانوں کے نام پیغام میں ترجمان محکمہ زراعت نے کہا کہ مناسب شاخ تراشی پودوں کو تندرست و توانارکھنے اوربہترپیداوار کے حصول کے لئے اہم ہے کیونکہ اس سے پودے کی مطلوبہ جسامت اونچائی اورپھیلابرقراررہتاہے۔انہوں نے بتایا کہ شاخ تراشی سے پھل کی کوالٹی حجم رنگت ذائقہ وغیرہ بہتر اورپرانے پودوں میں دوبارہ پیداواری صلاحیت پیداکرنے میں مددملتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ شاخ تراشی سے پودوں میں چاروں طرف ایک جیسی بڑھوتری ہوتی ہے اس طرح تیزآندھی کی صورت میں بھی پودا ٹوٹتایاگرتانہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں